ووٹ کی طاقت سے کردار بدلنا ہوں گے ‘جسٹس(ر)وجیہہ الدین احمد

انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کے دوران سنجیدگی اختیار نہیں کی گئی تو مستقبل خطرے کی لکیر تک جا پہنچے گا عام آدمی کی خوشحالی کو نظریہ ضرورت کی بھینٹ چڑھانے والے کسی کے دوست نہیں‘مہاجر قومی جرگہ کے اجتماع سے خطاب

منگل 6 فروری 2018 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) عام انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کے دوران سنجیدگی اختیار نہیں کی گئی تو پوری قوم کا مستقبل خطرے کی لکیر تک پہنچ جائے گا ،ان خیالات کااظہار سابق سینئر جج سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیف جسٹس (ر)سندھ ہائیکورٹ اور عام لوگ اتحاد کے سربراہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمدنے مہاجر ہائوس میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوںنے کہاکہ سسٹم میں کوئی خرابی نہیں ہاں البتہ ان کرداروں کی بساط الٹناہوگی جو عظیم تر قومی مفاد اور اصولوں کو حالات کے تقاضوں کی بھینٹ چڑھاکر نظریہ ضرورت کے گھوڑے پر سوار ہیں،انہوںنے مزید کہاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے ہم میدان میں آچکے ہیں اور لوگوں کو ان کے حقوق دلوانا چاہتے ہیں،اب ہم ملک کی ہر گلی کوچے میں جائیں گے اور اپنا پیغام عام لوگوں تک پہنچائیں گے،دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہم بے لوث خدمت پریقین رکھتے ہیں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی برادشت نہیں کرینگے،قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، انہوں نے کہا مہاجرقومی جرگہ کی جدوجہد تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :