کراچی پولیس کی کارروائی ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم (لندن) کے بدنام دہشت گردوں ذوہیب اور منظور گرفتار

منگل 6 فروری 2018 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) کراچی میںاورنگی ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 42سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم (لندن) کے بدنام دہشت گردوں ذوہیب عرف ڈبلیو سی اور منظور عرف باکڑو کو گرفتار کرلیا ہے ۔دونوں ٹارگٹ کلرز اسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں بھی پولیس مطلوب تھے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

یہ بات ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد حامد نے منگل کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔انہوںنے بتایا کہ ایس ایچ او تانہ اورنگی حسیب اللہ قریشی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مقابلے کے بعد سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر ذوہیب عرف ڈبلیو عرف ڈاکٹر ولد نور احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ و گرنیڈ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 8سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ادھر ایس ایچ او پاکستان بازار تھانے نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم (لندن) کے ٹارگٹ کلر منظور عالم عرف باکڑو ولد محمد منصور عالم کو گرفتار کرکے ایک 7ایم ایم رائفل بمعہ 25راؤنڈ ،ایک 222رائفل بمعہ 22راؤنڈ ،ایک رپیٹر12بور اور ایک 9ایم ایم پستول برآمد کرلیا ۔ایس ایس پی عمر شاہد حامد نے بتایا کہ منظور عرف باکڑو قتل ،اقدام قتل ،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ملزم کو قتل کے 24کیسوں میں عدالتوں نے اشتہاری قرار دیا ہوا ہے ۔دونوں ملزمان نے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات توقع ہے ۔