سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اہلیہ شیزا ا کی ملتان میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 6 فروری 2018 21:05

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اہلیہ شیزا ا کی ملتان میں تصاویر سوشل میڈیا ..
ٴْ ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم حالیہ دنوں میں ملتان گئیں لیکن واپسی سے قبل ہی انہوں نے سوشل میڈیاپر ایسی تصویرشیئرکردی تفصیلات کے مطابق شنیرااکرم ہمیشہ ہی یہ ثابت کردیتی ہیں کہ وہ کس حدتک پاکستان سے محبت کرتی ہیں، اس ملک کیلئے ان کی محبت ہراس جگہ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے جہاں وہ جائیں۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے شوہر وسیم اکرم کیساتھ ملتان کا دورہ کیا، دونوں ملتان سلطانز کے زیراہتمام دوستانہ میچ دیکھنے گئے تھے ، اس موقع پر شہریوں نے بھی شنیرا کو احترام دیا اور پرتپاک استقبال کیا۔ شنیرا بھی اپنی خوشی چھپانہ سکیں اور اپنے سفر کی داستان سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی