بلدیہ عظمی کراچی کے شعبہ صحت کے 7سال قبل ترقی پانے والے کے ایم سی 38ڈاکٹرز کو تاحال اضافی تنخواہیں اور مراعات نہیں مل سکیں

منگل 6 فروری 2018 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) بلدیہ عظمی کراچی کے شعبہ صحت کے 38 ڈاکٹرز کو 7 سال قبل ترقیاں تو دے دی گئیں مگر انتظامیہ تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات بڑھانا بھول گئی جس کے انتظار میں کئی ڈاکٹر اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے تو کئی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد گھر بیٹھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2011 میں اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شعبہ صحت کے 38 ڈاکٹرز کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دی مگر نہ تو تنخواہوں میں اضافہ ہوا نہ ہی دیگر مراعات ملیں ۔

ڈاکٹرز نے اس حق تلفی پر صوبائی محتسب سے رجوع کیا ۔ فیصلہ ان کے حق میں آیا مئیر کراچی نے تحریری احکامات بھی دئیے مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔کے ایم سی کے محکمہ ایچ آر ایم اور انٹرنل آڈٹ نے اس سارے معاملے میں ڈاکٹرز کو فٹبال بنا رکھا ہے جس کے باعث ان ڈاکٹرز کی کارکردگی بھی سخت متاثرہورہی ہے۔ جس کا خمیازہ غریب مریضوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :