کراچی،8سالہ بچی کو مبینہ طور پرہراساں کرنے والے 70 سالہ معمر شخص کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی مزید توسیع

منگل 6 فروری 2018 21:01

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) مقامی عدالت نے 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پرہراساں کرنے والے 70 سالہ معمر شخص کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی مذید توسیع کردی. ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے شیر شاہ کے علاقے میں 8 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے 70 سالہ معمر شخص عبدالعزیز کو پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی مزید توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا..ملزم کے خلاف تھانہ شیر شاہ میں مقدمہ درج ہے،زرائع کے مطابق ملزم عبدالعزیز نفسیاتی مریض ہے،مبینہ واردات کے وقت ملزم کے پاس 40 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی تھی لہذا چند لوگوں نے رقم بٹورنے کے لئے ملزم پر زیادتی کرنے کا الزام لگاکر اسے پولیس کے حوالے کردیا جہاں پولیس نے ملک میں بچوں سے زیادتیوں کی لہر کی وجہ سے موجود دباو میں آکر ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کرائے بغیر مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ عنوان :