کراچی، چائینیز باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج ، تمام پہلوؤں سے تفتیش

منگل 6 فروری 2018 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے چائینیز باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرکے تمام پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے چائنیز باشندوں پرحملے کا مقدمہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوا،جس کے بعد سی ٹی ڈی نے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی تھی،راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ کار اور جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیوں کا فارنزک بھی ہوگیا ہے، فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول پہلے کسی واقعے میں استعمال نہیں ہوا،دیکھ رہے ہیں کہ ملزمان کہاں سے آئے تھے اور کہاں سے فرار ہوئے،اب تک کی تفتیش میں ایسا لگتا ہے ایک ہی ملزم تھا لیکن زیادہ بھی ہوسکتے ہیں،جاں بحق چینی باشندے کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر رہے ہیں،جبکہ مذید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :