Live Updates

تعلیم صحت کیلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کاوشیں تاریخ میں یاد رکھی جائیں گے ‘ رانا مشہود احمد

خیبر پختونخواہ اور دیگر صوبوں میں صرف جلسے جلوسوں میں عوام کو اچھی تعلیم کے خواب دکھائے جاتے ہیں

منگل 6 فروری 2018 20:53

تعلیم صحت کیلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کاوشیں تاریخ میں یاد رکھی ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود خاں نے کہا ہے کہ تعلیم صحت کیلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کاوشیں تاریخ میں یاد رکھی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا حکومت نے جہاں دیگر کاموں میں عوام کی خدمت کے ریکارڈ توڑے ہیں وہاں تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی دیگر صوبوں سے ہم بہت آگے ہیں پنجاب میں چار سالوں میں ایک لاکھ سے زائد بچے ایسے گھرانوں کے سکولوں میں پہنچے ہیں جو بچوں کو سکول بھیجنے سے ڈرتے تھے کہ فیس ، یونیفارم ، کتابیں کہاں سے آئیں گی غریب ہونہار ، طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ وظائف دیئے گئے دنیا کے تعلیمی اداروں کے مفت دورے کرائے گئے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم عالمی معیار کا کیا سروے کر کے چیک کیا جا سکتا ہے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم آج انتا اچھا ہے کہ ہر شخص اپنے بچے کو سکول بھیجنے پر فخر کرتا ہے امیر کے بچے کے برابر غریب کا بچہ تعلیم حاصل کر رہا ہے ہم نے عملی کام کئے خیبر پختونخواہ اور دیگر صوبوں میں صرف جلسے جلوسوں میں عوام کو اچھی تعلیم کے خواب دکھائے جاتے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات