رائے ونڈ، نوازشریف کے ہوتے ہوئے کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا،چودھری محمد لطیف جٹ

منگل 6 فروری 2018 20:19

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) تحریک انصاف رائے ونڈ کے سینئر رہنماء چودھری محمد لطیف جٹ نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ہوتے ہوئے کشمیر کبھی آزاد نہیں ہوسکتا ،میاں صاحب کو صرف اپنی بادشاہت پیاری ہے اور کچھ نہیں،نوازشریف اب کشمیر کی وزارت عظمیٰ چاہتے ہیں ،نااہل شخص کا اظہار یکجہتی کے بجائے مجھے کیوں نکالا کا رونا روناپوری قوم کیلئے باعث شرم ہے ،نوازشریف کشمیریوں سے بے وفائی پر نااہل ہوئے ،مودی سے دوستی نہیں چلے گی ،نوازشریف شروع سے ہی امیرالمومنین بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں،وہ ایسا قانون چاہتے ہیں جس میں ان کے خاندان کو کرپشن کی کھلی چھٹی ہو اور کوئی سوال نہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :