کراچی، رینجرز کا ایم کیوایم لندن سیکٹرآفس پرچھپایا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد

منگل 6 فروری 2018 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 11F میں ایم کیوایم (لندن )سیکٹرآفس کے نزدیک مارکیٹ کی ایک دکان کے اندرچھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ ایم کیوایم (لندن ) کے شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کر نا تھا۔

(جاری ہے)

بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں4 عدد ایس ایم جیز بمعہ 10عدد میگزین،ایک عدد پوائنٹ223رائفل بمعہ ایک عدد میگزین،ایک عددپوائنٹ 222 رائفل بمعہ2 عدد میگزین،ایک عدد 45بور ویپن بمعہ ایک عدد میگزین،ایک عدد M-16رائفل بمعہ2 عدد میگزین،ایک عدد موڈیفائیڈ 30بورویپن بمعہ ایک عدد ٹیلی سکوپ اور 2عدد میگزین ،ایک عدد 7MM رائفل اور14550عددمختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں ۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں #