کراچی،متحدہ پاکستان میں سربراہ کو تبدیل کروانے کیلئے اندرونی خانہ کوششیں تیز

عامر خان گروپ نے فاروق ستار کے خلاف آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا ،بہادر آباد دفتر پر عامر خان گروپ کا کنٹرول برقرار

منگل 6 فروری 2018 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) متحدہ پاکستان میں سربراہ کو تبدیل کروانے کیلئے اندرونی خانہ کوششیں تیز ہونے کا انکشاف ہوا ہے، عامر خان گروپ نے فاروق ستار کے خلاف آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا ،بہادر آباد دفتر پر عامر خان گروپ کا کنٹرول برقرار ہے ،عامر خان گروپ میں میئر کراچی اور تینوں ڈسٹرکٹ چیئرمینز بھی شامل ہیں ،بلدیاتی ملازمین کو ہر حال میں پی آئی بی جانے سے روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے ،جبکہ ارکان اسمبلی کو پی آئی بی اجلاس میں شرکت سے روکنے کیلئے فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار متحرک ہوگئے ہیں ،امین الحق نے میڈیا کمیٹی ارکان کو فاروق ستار کی سرگرمیوں کی کوریج روکنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کے رہنماء عامر خان نے فاروق ستار کی قیادت تبدیل کروانے کے کوشش تیز کردی ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے فاروق ستار کو مائنس کرنے کیلئے عامر خان نے فارمولا تیار کرلیا ،متحدہ پاکستان کی سربراہی خالد مقبول صدیقی کو دلوانے کیلئے عامر خان فعال ہوگئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق عامر خان اور فاروق ستار کے کچھ معاملات پر اختلافات نے تمام حدیں عبور کرچکے ہیں ،ذراع نے بتایا کہ عمر خان پارٹی اجلاسوں میںمختلف رہنمائوں کا یہ کہہ رہے ہیں کہ عظیم احمد طارق کے بعد ایم کیو ایم میں کوئی سوچ ہے تو وہ خالد مقبول صدیقی کی ہے ، پارٹی سربراہی کیلئے جاری جنگ کے سبب ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیمی معاملات تیزی سے خراب ہورہے ہیں۔

عامر خان گروپ میں میئر کراچی اور تینوں ڈسٹرکٹ چیئرمینز بھی شامل ہیں ،بلدیاتی ملازمین کو ہر حال میں پی آئی بی جانے سے روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کوئی بلدیاتی ملازم پی آئی بی اجلاس میں گیا تو وہ معطل کردیا جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد اور پی آئی بی کالونی میں تقسیم ، بلدیاتی نمائندے اور کارکنان شدید پریشان ہوگئی