صدر پیوٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے بطور امیدوار اندراج کرادیا

منگل 6 فروری 2018 19:49

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا آنیوالے صدارتی انتخابات کے لئے بطور امیدوار اندراج ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ ایلا پامفیلووا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کمیشن نے ولادیمیر پیوٹن کا آنیوالے صدارتی انتخابات کے لئے بطور امیدوار اندراج کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن کے ہیڈکوارٹر نی314,837 حامیوں کے دستخط حاصل کئے ہیں جبکہ اندراج کے لئے 300,000 حامیوں کے دستخط کی ضرورت ہوتی ہے ۔روسی قانون کے مطابق الیکشن کمیشن دس صدارتی امیدواروں کے اندراج کے اختتام کا پابند ہے جبکہ اٹھارہ مارچ تک نام بیلٹ پیپرز پر شائع ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :