این ای154کا ضمنی الیکشن ، صدر سینٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کی نگرانی و شرکت

عمران خان9فروری کو شاندار جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، پی ٹی آئی کا میاب ہو گی ‘عبدالعلیم خان

منگل 6 فروری 2018 18:58

این ای154کا ضمنی الیکشن ، صدر سینٹرل پنجاب عبدالعلیم خان کی انتخابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) این ای154کے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیوں میںتیزی آ گئی ہے صدر سینٹرل پنجاب عبدالعلیم خان بھی لودھراں پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم ، لودھراں کے جلسے اور ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان 9فروری کو لودھراں میں شاندار جلسہ عام سے خطاب کریں گے جو اس حلقے کے عوام کی طرف سے ایک مرتبہ پھر نواز لیگ کو مسترد کرنے اور کپتان کے حق میں فیصلہ دینے کا دن ہو گا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن12فروری کے ضمنی الیکشن میں علی خان ترین کی کامیابی کیلئے تن ، من اور دھن کی قربانی دینے کو تیار ہے ،پہلے بھی جہانگیر خان ترین کی کامیابی نے ثابت کیا تھا کہ نواز لیگ ملک بھر کی طرح اس حلقے میں بھی مقبولیت کھو چکی ہے اور اب دوبارہ کسی قیمت پر انہیں اقتدار میں آنے کا موقع نہیں ملے گا عبدالعلیم خان نے لودھراں میں ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں کام کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی اور ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں اب تک کی ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔