بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا خطرہ ہر جگہ موجود ہے،شہلا رضا

منگل 6 فروری 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، اراکین اسمبلی سائرہ شہلیانی اور خیر النِسا مغل نے کہا ہے کہ بچوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا خطرہ ہر جگہ موجود ہے بچوں کو اپنے لوگوں سے زیادہ خطرات ہوتے ہیں لہذا بچوں کو تربیت دینا ضروری ہے یہ بات انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس میں کہی۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ بچوں کی تربیت کے لئے وومن کوکس نے کام کیا ہے ۔سندھ اسمبلی کی وومن کاکس نے ابراہیم حیدری میں آگاہی کے حوالے سے مہم چلائی بچوں میں آگاہی کے لئے اسٹیج ڈرامہ تیار کیاہے ڈرامہ کء سی ڈی لانچ کر رہے ہیں دنیا میں پہلی مرتبہ ممبران اسمبلی اورآرٹسٹ نے بچوں کی آگاہی مہم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں اور ماں کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں شوبز اور این جی اوز کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ اس مقصد میں ساتھ آئے آگاہی ہروگرام کو یونین کونسل کی سطح پر لے جائیں گے کونسلرز اور چیرمین کو مہم میں شامل کرینگے اراکین نے کہا کہ اپریل میں بچوں کو آگاہی لٹریچر نصاب میں شامل کردینگے نصاب ایسا بنائیں گے جس میں کسی بھی مکتب فکر کے علما کو اعتراض نہیں ہوگا ہر مکتبہ فکر کے افراد کو بچوں کا تحفظ عزیز ہے۔

متعلقہ عنوان :