کراچی، عدالت کا اسلامیہ کالجز کی عمارتوں کو 12 دن میں خالی کراکے 19 فروری کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم

منگل 6 فروری 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) سینئر سول جج شرقی نے اسلامیہ کالجز کی عمارتوں کو 12 دن میں خالی کراکے 19 فروری کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو مقامی عدالت میں احکامات کے باوجود بلڈنگ خالی نہ کرنے پر اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ انتظامیہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی. عدالت نے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسلامیہ کالجز کی عمارت کو 12 یوم میں خالی کراکے 19 فروری کو عملدآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا. عدالت نے کمرہ عدالت میں ڈئی آئی جی ایسٹ کی نمائندگی کرنے والے ڈی ایس پی جمشید کوارٹرز رحیم شاہ کو حکم دیاکہ وہ ڈی آئی جی ایسٹ سے مشورہ کرنے کے بعد عدالت کو آگاہ کریں کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے کس وقت تک پولیس نفری دستیاب ہوسکتی ہی. دوران سماعت فاضل جج کی جانب سے فیصلہ سناتے وقت کمرہ عدالت میں موجود فریقین کے وکلا آپس میں لڑپڑے،تلخ جملوں کے تبادلے پر کمرہ عدالت میں موجود دیگر وکلا نے دونوں کے مابین بیچ بچاو کرایا۔

متعلقہ عنوان :