کراچی، عدالتی کمیشن نے صاف پانی کی فراہمی کے متعلق حیدر آباد میں ٹریٹمنٹ اورفلٹر پلانٹ بحالی منصوبوں پر کام کرنے کی اجازت دیدی

منگل 6 فروری 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) عدالتی کمیشن نے صاف پانی کی فراہمی کے متعلق حیدر آباد میں ٹریٹمنٹ اورفلٹر پلانٹ بحالی منصوبوں پر کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کراچی میں بحالی منصوبوں کا پلان جائزے کے لئے چیئرمین ٹاسک فورس کے حوالے کر دیا ہے۔منگل کو ریٹائر جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں عدالتی کمیشن کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت حیدرآباد انتظامیہ کی جانب سے ٹریٹمنٹ پلانٹ اور فلٹر پلانٹ کی بحالی کے متعلق ورک پلان پیش کیا۔ ورک پلان کے مطابق تمام منصوبے جون دوہزار اٹھارہ تک مکمل کرلئے جائیں گے۔واٹرکمیشن نے ورک پلان منظور کر لیا اور چیف سیکریٹری کو حکم دیا کہ ان منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجرا میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اگر تاخیر ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :