سندھ ہائیکورٹ ، ڈاکٹر عاصم حسین کی غیرقانونی حراست کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 6مارچ تک ملتوی

منگل 6 فروری 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی غیرقانونی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر 6 مارچ تک ملتوی کردی. ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی غیرقانونی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی.ڈاکٹر عاصم کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف عدالت میں انکی والدہ اعجاز فاطمہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی،جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر ان پر مقدمات قائم کئے گئے،اگر انکی حراست کو غیرقانونی قرار دیا گیا تو ان کے خلاف زیرسماعت تمام مقدمات بھی ختم ہونگی. درخواست میں درخواستگزار کا مذید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لینے کے بعد ان پر دباو ڈال کر ان سے زبردستی من پسند کا بیان ریکارڈ کرایا گیا. عدالت نے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی غیرحاضری پر 6مارچ تک ملتوی کردی۔