آصف زرداری کوپہلی حکومت دینےکا میں عینی شاہد ہوں،وزیرخارجہ خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 فروری 2018 16:58

آصف زرداری کوپہلی حکومت دینےکا میں عینی شاہد ہوں،وزیرخارجہ خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری 2018ء) : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ آصف زرداری کوپہلی حکومت نوازشریف نے دی تھی،آصف زرداری کوپہلی حکومت دینے کامیں عینی شاہد ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری کوپہلی حکومت دینے کامیں عینی شاہد ہوں۔آصف زرداری کوپہلی حکومت بھی نوازشریف نے دی تھی۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں جوہارس ٹریڈنگ کررہاہے وہ سب جانتے ہیں۔کل تک سینیٹ امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاجائے گا۔