کراچی میں چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ؛

پولیس نے اہم شواہد حاصل کرلیے سی ٹی ڈی نے واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا ہے، پولیس

منگل 6 فروری 2018 17:14

کراچی میں چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ؛
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) کراچی کے علاقے زمزمہ پارک کے قریب قتل کئے گئے کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج ہونے کے بعد مختلف پہلوئوں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے چینی باشندے کے موبائل فون کا ڈیٹاحاصل کرلیاہے جب کہ جائے وقوعہ کی جیو فنسنگ بھی شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں گزشتہ روزچینی شہری شین زوکے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس نے سرجوڑ لئے، پولیس نے جائے وقوع کی جیو فنسنگ بھی شروع کردی۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کی فرانزک رپورٹ کے مطابق نائن ایم ایم پستول اس سے پہلے کسی بھی جرم میں استعمال نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول چینی باشندے شین زوکے موبائل فون اورواقعے میں محفوظ رہنے والے دوست کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا، مقتول شین زو کی لاش سرد خانے میں رکھی ہے جسے قانونی کارروائی کے بعد چین بھیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا ہے۔مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور انسداد دہشتگری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ۔

پولیس کے مطابق فوٹیج سے لگتا ہے کہ انہیں کسی نے بلایا تھا واپس جانے کے لئے کارمیں بیٹھے تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے پہلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق چینی شخص ساتھی کے ساتھ موجود ہے، چینی باشندے کی گاڑی نیلم کالونی سبزی مارکیٹ کے سامنے سڑک پرکھڑی ہے ، چینی باشندہ موبائل فون سے مختلف مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر بنارہا تھا۔واردات کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کردی گئی۔کراچی میں چینی شہری کے قتل میں نیا نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا ۔ مقتول سی پیک کمپنی میں نہیں بلکہ دوسری کمپنی میں عہدیدارتھا۔ انہیں سیکورٹی دی گئی تھی لیکن مقتول نے انہیں ساتھ نہیں رکھا ۔

متعلقہ عنوان :