بھارت کا ایٹمی میزائل اگنی ون کا تجربہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 فروری 2018 15:14

بھارت کا ایٹمی میزائل اگنی ون کا تجربہ
ممبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری۔2018ء) بھارت نے ایٹمی میزائل اگنی ون کا تجربہ کیا ہے۔منگل کو بھارت کی جانب سے ایٹمی میزائل تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میزائل اگنی ون 700کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک ہزار کلو وزنی وار ہیڈ لے جاسکتا ہے،اس سے قبل نومبر 2016میں تجربہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :