جمعہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 فروری 2018 15:13

جمعہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری۔2018ء) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے، پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں، پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :