نیو کراچی میں رینجرزکی کارروائی میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

منگل 6 فروری 2018 15:59

نیو کراچی میں رینجرزکی کارروائی میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ)نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ،ایمونیشن برآمدکرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرزنے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 11F میں ایم کیوایم (لندن)سیکٹرآفس کے نزدیک مارکیٹ کی ایک دکان کے اندرچھپایا گیا اسلحہ اور گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کر نا تھا۔

(جاری ہے)

بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں4 ایس ایم جیز بمعہ 10عدد میگزین،ایک پوائنٹ223رائفل بمعہ میگزین،پوائنٹ 222 رائفل بمعہ2 عدد میگزین،45بور ویپن بمعہ میگزین، M-16رائفل بمعہ2 عدد میگزین، موڈیفائیڈ 30بورویپن بمعہ ٹیلی سکوپ ،7MM رائفل اور 14550عددمختلف اقسام کے رائونڈز شامل ہیں۔رینجرز کی طرف سے عوام سے اپیل ہے کی گئی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ عنوان :