پاکستان میں آج کل ووٹ کا معیار صرف گالم گلوچ ہے جو جتنی گالیاں دے گا اسے اتنی ہی شہرت ملے گی‘سید خورشید شاہ

منگل 6 فروری 2018 15:54

پاکستان میں آج کل ووٹ کا معیار صرف گالم گلوچ ہے جو جتنی گالیاں دے گا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج کل ووٹ کا معیار صرف گالم گلوچ ہے جو جتنی گالیاں دے گا اسے اتنی ہی شہرت ملے گی‘، ہمارے دور میں مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کے مسئلے پر بہت کام کیا، ہزار سال جنگ کی بات بھی ہماری قیادت نے کی تھی ہم کشمیریوں کا مرتے دم تک ساتھ دیتے رہیں گے‘آصف علی زرداری نے کبھی بلو چستان حکومت گرانے کی بات نہیں کی لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے سر کٹ گئے لیکن پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی، بانی پیپلزپارٹی کو پھانسی دی گئی، بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن پھر بھی پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حتی الامکان کوشش کرتا ہوں کہ زبان سے اچھی بات نکلے لیکن پاکستان میں آج کل ووٹ کا معیار صرف گالم گلوچ رہ گیا ہے جو جتنی گالیاں دیتا ہے اسے اتنی ہی شہرت ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر بہت افسوس ہوا، یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منانا چاہئے، ہمارے دور میں مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے مسئلے پر بہت کام کیا ہزار سال جنگ کی بات بھی ہماری قیادت نے کی تھی ہم کشمیریوں کا مرتے دم تک ساتھ دیتے رہیں گے۔