بلوچستان :سرچ آپریشن میں11مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر اسلحہ برآمد کرلیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 فروری 2018 14:11

بلوچستان :سرچ آپریشن میں11مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر اسلحہ برآمد ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری۔2018ء) ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے کاتک وادی میں سرچ آپریشن کے دوران11مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر بارودی سرنگیں و دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے کاتک وادی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹر، فیوز اورگولہ بارود برآمد کیے گئے جبکہ موبائل فون کی سمیں اور کمیونی کیشن آلات بھی برآمد کیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سرچ آپریشن سرخاب افغان مہاجرین کیمپ میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :