تھائی لینڈ میں پی آئی اے کے طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 فروری 2018 14:03

تھائی لینڈ میں پی آئی اے کے طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ
بنکاک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری۔2018ء) تھائی لینڈ میں پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیان نے ایئر بس کے حفاظتی معیار کی اچانک چیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے طیاروں اور مسافروں کے حفاظتی امورپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، مسافروں کو محفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ طیاروں کی مینٹینس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مشرف رسول سیان نے کہا کہ بنکاک کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا اور طیارے میں کوئی نقص نہیں نکلا جس پر تھائی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی حفاظتی امور کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :