بنکاک ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے کا اچانک معائنہ

پی آئی اے اپنے طیاروں اورمسافروں کے حفاظتی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، مشرف رسول سیان

منگل 6 فروری 2018 14:17

بنکاک ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے کا اچانک معائنہ
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) تھائی لینڈ میں پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا جبکہ پی آئی اے سی ای او نے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے طیاروں اورمسافروں کے حفاظتی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیان نے ایئر بس کے حفاظتی معیار کی اچانک چیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے طیاروں اور مسافروں کے حفاظتی امورپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، مسافروں کو محفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ طیاروں کی مینٹینس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنکاک کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا اور طیارے میں کوئی نقص نہیں نکلا جس پر تھائی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی حفاظتی امور کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :