آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سینٹ میں لانے والے کا نام سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 فروری 2018 13:21

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سینٹ میں لانے والے کا نام سامنے آ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینٹ میں آنے کی بات کا آغاز میں نے ہی کیا تھا۔

(جاری ہے)

میری چھ ستمبر کو جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، چونکہ میں چئیرمین دفاعی کمیٹی بھی ہوں ، ملاقات کے وقت ان کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خورشید شاہ بھی کھڑے تھے۔

میں نے جنرل صاحب سے کہا کہ آپ آئیں پارلیمنٹ سے بات کریں، یہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اتنا فاصلہ کیوں ہے؟ جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپ بلائیں گے تو ضرور آﺅں گا۔ پھر میں نے چئیرمین سینیٹ رضا ربانی سے بات کی جس پر انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا اور آرمی چیف نے فوری طور پر یہ دعوت قبول کر لی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: