ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور فاروق ستار کے قریبی ساتھی کامران ٹیسوری کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 6 فروری 2018 00:45

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور فاروق ستار کے قریبی ساتھی کامران ٹیسوری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور فاروق ستار کے قریبی ساتھی کامران ٹیسوری کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطاق کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے کے حوالے سے ایم کیو ایم میں پیدا ہونے والے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اختلافات کے باعث فاروق ستار پارٹی قیادت سے شدید ناراض ہو گئے ہیں۔ جبکہ فاروق ستار کیخلاف بغاوت کرنے والی متحدہ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فی الحال کامران ٹیسوری کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق جلد انہیں پارٹی سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔