Live Updates

عمران خان پر الزامات کا معاملہ، ریحام خان نے ن لیگ سے رابطے ہونے کی تصدیق کردی

muhammad ali محمد علی منگل 6 فروری 2018 00:01

عمران خان پر الزامات کا معاملہ، ریحام خان نے ن لیگ سے رابطے ہونے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2018ء) ریحام خان نے ن لیگ سے رابطے ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ ن لیگ سے روابط ہونے کے الزام پر ریحام نے جواب دیا کہ انہیں ن لیگ کی کسی قسم کی حمایت حاصل نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پھر دوسرے ہی لمحے ریحام خان نے یوٹرن لیتے ہوئے ن لیگ کے رہنماوں سے روابط ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔

ریحام خان کا کہنا ہے کہ تحریک اںصاف کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہیں ن لیگ کی پشت پناہی حاصل نہیں۔ تاہم ن لیگ کے رہنماوں سے ان کے روابط ضرور ہیں۔ ریحام خان کا دعوی ہے کہ کچھ عرصہ قبل ن لیگ کے کچھ رہنماوں نے ان سے رابطہ کرکے مشورہ دیا کہ وہ عمران خان پر الزامات مت لگائیں۔ اس کام کا نہیں کوئی فائدہ نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات