Live Updates

ریحام خان پہلی مرتبہ عمران خان سے علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے لے آئیں

muhammad ali محمد علی پیر 5 فروری 2018 23:47

ریحام خان پہلی مرتبہ عمران خان سے علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے لے آئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2018ء) ریحام خان پہلی مرتبہ عمران خان سے علیحدگی کی اصل وجوہات سامنے لے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان سے علیحدگی کی ذمہ دار کہیں نہ کہیں بشریٰ بی بی ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے اور عمران خان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تو انہوں نے بشریٰ بی بی کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔ عمران خان نے بتایا کہ پیر نے آپکے والد کے نام میں گڑبڑ کر دی تھی۔ اسی انکشاف کے بعد عمران خان نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ تاہم اسی انٹرویو کے دوران ریحام خان نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان کی عمران خان سے علیحدگی کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ نظریاتی اختلاف تھا۔ ان کے نظریات عمران خان سے نہیں ملتے تھے اسی لیے انہوں نے علیحدگی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :