شاہرائے غازی ملت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بڑی انسانی زنجیر بنائی گئی

پیر 5 فروری 2018 23:40

ڈارگلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) شاہرائے غازی ملت پر واقع ڈار گلہ کے مقام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑی انسانی زنجیر بنائی گئی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگی رہنماء سردار لطیف خان نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں اور پاکستانی کبھی بھی کشمیر یوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔