سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پیر 5 فروری 2018 23:40

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) قائد پاکستان مسلم لیگ ن ، سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، سپیکر اسمبلی، اراکین کابینہ، قانون ساز اسمبلی و کونسل نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے ایوان وزیراعظم میں سابق وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں وزیر امور کشمیر، آزادکشمیر کابینہ کے اراکین، سینیٹر پرویز رشید و دیگر کے ساتھ ساتھ کابینہ کے اراکین ، قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔