اوبر ٹیکسی کے بعد اب اوبر انسان کا فیچر بھی متعارف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 فروری 2018 23:28

اوبر ٹیکسی کے بعد اب اوبر انسان کا فیچر بھی متعارف
ٹوکیو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05فروری2018ء ):امعروف کمپنی اوبر نے ٹیکسی کے بعد اب اوبر انسان کا فیچر بھی متعارف کروا دیا۔اب پیسوں کے عوض انسانوں کی خدمات بھی کرایے پر حاصل کی جا سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق اپنا گھر بار چھوڑے بغیر اب کسی بھی تقریب میں شرکت کرنا ممکن ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے لیے آپ انسانی اوبر استعمال کرسکتے ہیں جس میں اوبر کانمائندہ اپنے چہرے پر آپ کی ویڈیو والا ڈسپلے لگا کر آپ کی جگہ کسی تقریب میں شرکت کرسکے گا۔

اسے ’ہیومن اوبر‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ کسی دوسرے شخص کو اپنی جگہ تعینات کرسکتے ہیں۔ اسے جاپانی ماہر جون ریکی موتو نے تیار کیا ہے جسے گرگٹ ماسک کا نام دیا گیا ہے اور سنگاپور کی ایک نمائش میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انسانی اوبر کے ساتھ ساتھ اسے ’موبائل فیس ٹائم‘ بھی کہا گیا ہے۔ اس کے ذریعے کچھ وقت کے لیے لوگ آپ کے لیے کام کریں گے اور آپ کی نمائندگی کریں گے۔
اوبر ٹیکسی کے بعد اب اوبر انسان کا فیچر بھی متعارف