جیکب آباد ،معذور وں کا مطالبات کے حق میں دوسرے روزبھی احتجاج اورمظاہرہ

مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگراحتجاج جاری رہے گا، مظاہرین

پیر 5 فروری 2018 23:23

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2018ء) معذور وں کا مطالبات کے حق میں دوسرے روزبھی احتجاج اورمظاہرہ تفصیلات کے مطابق معذور ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دوسرے روزبھی مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس شعبان منجھو کی قیادت میں شہید اللہ بخش پار ک سے نکالاگیا جس میں مومن مگسی ،صورت جمالی ،حاصل منجھو ،رحیم بخش لاشاری ،ایاز دستی ،عرض محمد لاشاری اوردیگر نے شرکت کی مظاہرین مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم این اے میر اعجازحسین جکھرانی نے عام انتخابات کے موقع پر مسائل کے حل کا وعدہ کیاتھا لیکن ابھی تک معذور کوٹہ کے تحت معذور نوکریوں سے محروم ہیں جبکہ زکوٰة فنڈ بھی نہیں دیاگیا جوسراسر زیادتی ہے مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگراحتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :