کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ڈی سی جیکب آباد کی قیادت میںضلعی افسران اور شہریوں کی ریلی

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کئے جائیں پاکستان کا بچہ بچہ آج کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کررہا ہے بھارتی درندگی سے بھادر کشمیری جھکنے والے نہیں، شرکاء کا خطاب ْ

پیر 5 فروری 2018 23:23

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2018ء) کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ڈی سی جیکب آباد کی قیادت میںضلعی افسران اور شہریوں کی ریلی جے یو آئی جماعت اسلامی کیبھی الگ الگ ریلیاں بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے تفصیلات کے مطابق یوم کشمیر کے سلسلے میں حمیدیہ ہائی اسکول سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم ،مختیارکار غلام عباس سدہایو،ابوبکر سدہایو سمیت مختلف محکموں کے افسران طلبا اور شہریوں نے ؓری تعداد میں شرکت کی کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف ڈی سی اور دیگر نے بازئوں پر سیادپٹیاں باند رکھی تھیںشرکا نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہینچے جہاں ڈی سی محمد نعیم سندھو نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کئے جائیں پاکستان کا بچہ بچہ آج کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کررہا ہے بھارتی درندگی سے بھادر کشمیری جھکنے والے نہیںاسکے علاوہ جے یو آئی کی جانب سے کشمیر ریلی ضلعی دفتر سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں نکالی گئی جس میں حافظ میر محمد بنگلانی ،مولانا عبدالجبار رند،حاجی عباس بنگلانی ،عابد ابڑو،جے ٹی آئی کے حماد اللہ انصاری ،مختیار کھوسو ابراہیم برڑو،گوبند رام سکھ ،دلیپ سچدیو اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے شہرکے راستوں پر مارچ کیا اور بھارت کے کشمیر پر تسلط کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین ںے ڈی سی چوک پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور انٹونیو گٹیریس کا پتلا نذر آتش کیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی جبکہ جماعت اسلامی کی ریلی ضلعی امیر عبدالحفیظ بجارانی دیدار لاشاری اعجاز میمن محمد صالح سومرو،غلام حیدر پیرزادہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی،اقیلتی کونسلر راج کمار ،شلومل ،صرافہ یونین کے حاجی یوسف میمن ،سریچند اور دیگر نے شرکت کی شرکا نے کشمیریوں پر بھارتی مطالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی پاکستان سنی تحریک کی کشمیر ریلی عبدالغفار بروہی ،حافظ راشد قاسمی،حنیف بروہی کی قایدت میں مسجد نور مصطفی سے نکالی گئی ۔

متعلقہ عنوان :