پنجگور کے چتکان بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق ، بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے

سیکورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 5 فروری 2018 23:22

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2018ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چتکان بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور چتکان بازار کے بسم اللہ چوک پر موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ بچوں سمیت7افراد زخمی ہوگئے ہیں ،جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

بتایاجارہاہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیاہے تاہم مزید تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :