پاکستان کی ترقی و استحکام بلوچستان کی ترقی واستحکام سے وابستہ ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

نوجوان قوم کے اثاثہ ہیںان کواعلیٰ ومعیاری تعلیم ،پرامن ماحول اور بہترین مواقعوں کی فراہمی کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اصل مقصد انہیں حساس دلانا ہے کہ حکومت ان کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمارا سفارتی اور اخلاقی تعاون کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گا وزیر اعلی بلوچستان کا طالبعلموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

پیر 5 فروری 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام بلوچستان کی ترقی واستحکام سے وابستہ ہے۔ نوجوان قوم کے اثاثہ ہیںان کواعلیٰ ومعیاری تعلیم ،پرامن ماحول اور بہترین مواقعوں کی فراہمی کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اصل مقصد انہیں حساس دلانا ہے کہ حکومت ان کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے اور ہمیں ان سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیرکے موقع پر وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزراء اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان ،صوبائی سیکرٹریز اور سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تقریب کشمیریوں کے نام کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب کرے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمارا سفارتی اور اخلاقی تعاون کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو دیکھ کر مجھے بے انتہاخوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ آپ اس صوبے اور ملک کا مستقبل ہیں ، آپ سی بہت سے امیدیں وابستہ ہیں، آپ نے ملک اور صوبے کو مختلف شعبوں میں آگے لیجانا ہیں، اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنا قیمتی وقت حصول تعلیم پرخرچ کر کے دل لگاکرمحنت کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے سی پیک کی صورت میں صوبے میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے معیاری تعلیم حاصل کر کے ہمارے نوجوانوں نے ان منصوبوں میں بھر پور حصہ لے کران کو کامیاب کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چند منفی عناصر جو نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارا صوبہ ترقی کرے ہماری یوتھ کو ورغلا کر تباہی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں لیکن ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہمارا صوبہ اور ملک ترقی کریگا اور دشمن کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑئیگا۔ نوجوانون کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں تمام شعبوں میں ترقی کرنا ہے اور ترقی کے اس خواب کو ہم اس وقت عملی جامہ پہنا سکتے ہیں جب ہم حصول تعلیم کو اپنا شعار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں تبدیلی کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا اور صوبے میں خوشحالی لانا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے آپ نوجوانوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے دورازے عوام کے لئے کھلے ہیں ، کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے ہمارا عزم ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جائے ، کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا بنا کر اس کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے سے بے روزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مختلف محکموں میں بھرتیوں میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو مقدم رکھا جائیگا تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے طلباو طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔تقریب میں بلوچستان یوتھ موبلائزیشن کیمپین کے تحت 450طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :