یوم یکجہتی کشمیر پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے مقابلے

پیر 5 فروری 2018 23:22

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھوڑو کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف ٹیپو، میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ، لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو، ضلعی اور پولیس افسران سمیت اسکولوں کے طلبہ و طالبات، این جی اوز، سیاسی و سماجی تنظیموں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ جذبہ جو آج کے بچوں میں نظر آرہا ہے یہ اس چیز کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور یہ بھارت کو پیغام دے رہے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔