سنی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے سلسلے میں سیمینار ، شہدائے کشمیر کی روحوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

پیر 5 فروری 2018 23:21

سکھر۔5فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) سنی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام ڈویژنل آفس سکھر میں 05فروری یوم کشمیر کے سلسلے میں سیمینار اورکشمیر کے شہیدوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیمینار میں سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو سندھ کے صدر میاں محمد اسلم، ضلعی صدر خرم شہزاد ، انور کمال بلوچ ، نثار حسینی ، فیہم الدین شیخ ، بلال سومرو ، مفتی محمد چمن زمان قادری ، مفتی محمد صادق قادری ، مولانا محمد شہزاد خان دیگر نے بھی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی دینے اور اپنی فوجیں واپس بلانے کا اعلان کرے ، قبل ازاں آزادی کی تحریک میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے جامعہ العین مکرانی مسجد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی جس میں مفتی چمن زمان نجم القادری ، حافظ محبوب علی سہتو سمیت عہدیدران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔