محمدعامر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 37ویں "ناظم اعلیٰ"منتخب

پیر 5 فروری 2018 23:21

سکھر۔5فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) محمدعامراسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 37ویں "ناظم اعلیٰ"منتخب ہوگئے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 65واں کل پاکستان سالانہ اجتماع ارکان برائے انتخاب"ناظم اعلیٰ" منعقدہوا۔جس میں ملک بھر سے جمعیت کے ارکین نے شرکت کی۔مرکزی اجتماع میں ملک بھرکے ارکین جمعیت نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے اقراء یونیورسٹی سے ایم فل کے طالبِعلم محمدعامر کو سیشن 2018-19کیلئے جمعیت کا مرکزی "ناظم اعلیٰ"منتخب کیا ہے۔

جبکہ نومنتخب ناظم اعلیٰ نے اراکین اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ سے استصوابِ رائے کے بعدداؤدیونیورسٹی سے بی ای کیمیکل انجیئرنگ کے طالب علم اسدعلی قریشی کو صوبہ سندھ کا ناظم مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سالانہ اجتماع ارکان میں نومنتخب ناظم اعلیٰ نے مرکزی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعدعرفان حیدر کو معتمدعام(سیکریٹری جنرل)جبکہ حافظ محمدادریس اور شجاع الحق کو معاون متمدعام (اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل) مقررکیا ہے۔

اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمعیت تحریک اسلامی کا ہراول دستہ اور کارآمدافرادتیارکرنے کی نرسری ہے۔ بعدازاں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسدعلی قریشی نے اراکین صوبائی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعدصدام حسین سہندڑوکو سیشن 2018-19کیلئے سیکریٹری صوبہ،محسن علی کو صدربزم ساتھی،حافظ آفتاب احمدکو حیدرآباد ڈویژن، فیضان بھٹی کو نوابشاہ ڈویژن،عمیرشمس کو میرپورخاص ڈویژن، ارشد علی خاصخیلی کو جامشوروکیمپس،فہدمیمن کوسکھرڈویژن اورآفتاب پھوڑ کولاڑکانہ ڈویژن کا ناظم مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :