سکھر اسمال ٹریڈرزکی جانب سے سوات میں آرمی یونٹ پر خودکش حملے کی مذمت

پیر 5 فروری 2018 23:21

سکھر۔5فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے سوات میں آرمی یونٹ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں سوات واقعہ میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ فاتحہ خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بزدل دہشتگردعناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، پاک فوج کی ملک کے لیے دی جانیوالی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے افوان پاکستان نے کامیاب آپریشن شروع کر رکھے ہیں جن سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

پاکستان کا بچہ ، بچہ اپنے وطن عزیز کی استحکام، سلامتی ، دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، قادر شیوانی، زبیر قریشی، شریف ڈاڈا، پرویز چنہ، ظہیر بھٹی، بابو فاروقی، منیر میمن، عبدالباری انصاری، ڈاکٹر سعید اعوان، معراج وارثی، صداقت خان، لالہ یاسر، بابا جھنڈے شاہ، فخر الدین عباسی ، سید محمد شاہ، و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :