سکھر کی تاجر برادری، سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرجوش و جذبے سے منایاگیا

پیر 5 فروری 2018 23:21

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) سکھر کی تاجر برادری، سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منایاگیا اور ریلیاں نکالی گئیں اور اجلاس منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر شہداء کشمیر آزادی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قاسم پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ایس ڈی اے کیچیئرمین حاجی محمد جاوید میمن ،رہنمائوں مشرف محمود قادری، عبیداللہ بھٹو، دوا خان، شاہ محمد انڈھڑ، ڈاکٹر سعید اعوان، آغا محمد اکرم، حبیب ناصر، حسن شہید، صداقت خان، محبوب صدیقی، اسلام شیخ و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی عبدالمتین بندھانی کی زیر صدارت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجر برادری کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بدر رفیق قریشی، بر کت علی سو لنگی ، حا جی شفیع عبا سی ، خوا جہ جلیل ،صا بر کپتان ، ملک محمد رضوا ن ، ملک یعقوب، گلزار بھٹو، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، لالا عابد کھوکھر و دیگر موجود تھے۔

سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو کے مطابق یوم کشمیر کے موقع پر سندھ بھر میں اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکھر میں یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں، دانشوروں اور محققین نے بھی خطاب کیا۔

شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر اور ولی العصر آرگنائزیشن ضلع سکھر کی جانب سے قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک کشمیری مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے اور کشمیر میں بھارت کے ریاستی تشدد، مظالم اور جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر کے چیئرمین علامہ علی بخش سجادی، چیئرمین تعلقہ روہڑی سید ذکی حیدر شاہ، چیئرمین تعلقہ سکھر مولانا برکت علی مظہری، مولانا غلام عباس، مولانا برکت علی چانڈیو، جنرل سیکرٹری شیعہ رابطہ کونسل قادر بخش دل ودیگر نے خطاب کیا،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میر مصری خان چاچڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر صورت میں کشمیریوں کو آزادی دینے پڑے گی، گذشتہ کئی سالوں سے بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے انبار توڑ دیے ہیں، ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

بندھانی برادری کے صدر حاجی شریف بندھانی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر سے بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی خضر حیات، نائب صدر حاجی مسلم بندھانی، جنرل سیکریٹری حاجی محمد یامین، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالجبار راجپوت، خازن حافظ محمد شعیب و دیگر بھی موجود تھے، سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے صدر استاد تاج محمد شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیری حریت پسندوں کو دبانے کے لیے ظلم کا ہر حربہ استعمال کرلیا مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں 5فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شفیق آرائیں، دوست محمد جاگیرانی، اصغر علی بھٹی، نثار راجپوت، نعیم مغل ودیگر بھی موجود تھے، میلاد مصطفی کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ اسلامی ، ایمان ، قومی اور غلامی رسول کے جذبے کے ساتھ منایا گیا، جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی نے مرکزی دفتر میں اجلاس سے خطاب کیا۔