جماعت اسلامی ضلع سکھر کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلیاں نکالی گئیں

پیر 5 فروری 2018 23:21

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) جماعت اسلامی ضلع سکھر اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالی گئیں اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم، امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو، زبیر حفیظ، مولانا عبدالحلیم تنیوو دیگر نے قیادت کی۔

جماعت اسلامی حلقہ خواتین سکھرکے احتجاج میں خواتین اور بچوںنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہاتھوں میں پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی تسلط اور کشمیری عوام پر ظلم و زیادتیوں کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین شرکاء اور خواتین سے خطاب کرتے ہوئے راشد نسیم اور مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ بھارت کے غاضبانہ ناجائز تسلط اور ظلم و ذیادتیوں کے خلاف ہزاروں کشمیری مائیں بہنیں بیٹیاں اور بھائی اپنی جان کی قربانیاں دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلوائے، بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم بند کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :