ہندو برادری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

پیر 5 فروری 2018 23:21

سکھر۔5فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) سکھر کی ہندو برادری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دھرم شالہ سے پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہندو برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد ریلی میںشریک تھی، ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :