عاصمہ قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کرنے والے نے خبر چھاپنے والے صحافی پر فائرنگ کردی

اس نے اخبار میں سٹوری کیوں چھپوائی جبکہ میں نے محض جذبات میں آ کر 2کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا،ملزم فیصل کمال

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 فروری 2018 22:49

عاصمہ قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کرنے والے نے خبر ..
لکی مروت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05فروری2018ء ):اعاصمہ قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری پر انعام کے اعلان کرنے والے نے خبر چھاپنے والے صحافی پر فائرنگ کری۔ملزم فیصل کمال کا کہنا تھا کہ اس نے اخبار میں سٹوری کیوں چھپوائی جبکہ میں نے محض جذبات میں آ کر 2کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملزم فیصل کمال نے کوہاٹ میں قتل ہونے والے عاصمہ کے قاتل کے سر کی قیمت 2کروڑ مقرر کی تھی۔

(جاری ہے)

اس خبر کو صحافی نے اخبار میں چھاپ دیا جس پر سرائے نورنگ کے رہائشی فیصل کمال نے لکی مروت کے صحافی غلام اکبر پر فائرنگ کر دی۔ کئی گولیاں میڈیا کلب کے دروازےمیں پیوست ہوگئیں۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے جذبات میں آ کر 2 کروڑ انعام کا اعلان کیا تھا۔ صحافی غلام اکبر نے اخبار میں خبر چھاپ دی۔ اس نے اخبار میں سٹوری کیوں چھپوائی جبکہ میں نے محض جذبات میں آ کر اعلان کیا تھا۔ فیصل کمال کی جانب سے فائرنگ میڈیا کلب میں کی گئی۔ لیکن صحافی غلام اکبر فائرنگ میں محفوظ رہے۔پولیس نے ملزم فیصل کمال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم تاحال روپوش ہے اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔