سفارت خانہ پاکستان الریاض میں ہمنوا لیڈیز کلب کے زیر اہتمام کلچرل شو کا انعقاد

muhammad ali محمد علی پیر 5 فروری 2018 22:22

سفارت خانہ پاکستان الریاض میں ہمنوا لیڈیز کلب کے زیر اہتمام کلچرل شو ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2018ء) رپورٹ (حافظ عرفان کھٹانہ سے) سفارت خانہ پاکستان الریاض سعودی عرب میں ہمنوا لیڈیز کلب الریاض کے جانب سے کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا کلچرل شو کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق تھے سفیر پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز ہونے چاہئے جس سے بچے اور بڑے لطف اندوز ہو سکیں ان سے ہونے والی انکم کو فلاحی کاموں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ہمنوا لیڈیز کلب الریاض کے تمام ممبران کو کلچرل شو کامیاب بنانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اس طرح کے پروگرامز کو آرگنائز کرنے کے لئے پاکستان ایمبیسی بھر پور تعاون کرتی رہے گی کلچرل شو میں پاکستان کی مشہور مصنوعات ،بچوں کے کھلونوں،جیولریز ،اسلامک مواد اور پاکستانی ،بنگلادیشی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گے کلچرل شو میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ غیر ملکی افراد نے بھر پور شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :