کشمیر پاکستان کے ساتھ ساتھ پی پی پی کی بھی شہہ رگ ہے‘ مسئلہ کشمیر پر بے نظیر بھٹو شہید نے راجیو گاندھی سے بات کی تھی ، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے،کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے بے نظیر بھٹو اور پی پی پی نے کلیدی کردار ادا کیا،
پیپلز پارٹی ہی کشمیر ایشو کو بین الاقوامی سطح پرلائی، آج کشمیر کا ز کیلئے اکٹھے ہونے پر خوشی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری کاموچی دروازہ میں جلسہ سے خطاب
پیر 5 فروری 2018 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جمہوریت کی خاطر ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندا چوما بینظیر شہید ہوئی جبکہ میں نے سالوں جیل کاٹی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے۔
پی پی ملک بھر میں کا میابی حاصل کرئے گی ، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی پی پی ہر طرح سے کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ دنیا میں اگر جنت ہو سکتی ہے تو وہ کشمیر ہے۔ آج ہم کشمیر کا ز کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں جس پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے بے نظیر بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا اور پی پی پی ہی کشمیر ایشو کو بین الاقوامی سطح پرلائی ۔قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کاز پر ہے۔ پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ ہماری رگ رگ میں کشمیر کی گردش قائم رہتی ہے۔ کشمیر ایشو پر سوئی ہوئی دنیا کو اٹھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جلدبھٹو شہید کا کشمیر کی آزادی کا خواب پورا ہو گا۔ پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کوبڑھا کر ہم سرخرو ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی فلاح کے ہر ایجنڈے کے ساتھ ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جان لیں کہ انگلی کا اشارہ ایمپائر کرتا ہے‘ الیکشن میں انگلی نہیں عوام کا انگوٹھا کام آتا ہے۔عوام کے انگوٹھے لگانے کے دن آنے والے ہیں سب کو پتہ چل جائے گا ‘ جلسہ سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ‘ نیئر حسین بخاری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.