ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے بیٹے کو اہم وصیت کر دی

بیٹےکوکہاہےاگردنیامیں نہ رہی تومیری کتاب قوم کےسامنےآنی چاہیے،ریحام خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 فروری 2018 21:55

ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے بیٹے کو اہم وصیت کر دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05فروری2018ء ):ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے بیٹے کو اہم وصیت کر دی۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ بیٹےکوکہاہےاگردنیامیں نہ رہی تومیری کتاب قوم کےسامنےآنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ریحام خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے۔ ریحام خان نے بتایا کہ انہیں ان کے اسٹاف کے ذریعے مختلف دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جو انکے لیے نا قابل برداشت ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں بہت سے لوگوں کا پول کھل جائے گا ۔انکا کہنا تھا کہ اچھےبرےواقعات دونوں ہی انسان کو سبق سکھاتے ہیں۔مجھے زبان کھولنے پر دھمکیاں ملتی ہیں۔وقت آگیاہے کہ میں قوم کو سچ سے آگاہ کروں۔انکا کہنا تھا کہ کتاب لکھ چکی ہوں صرف مناسب وقت کا انتظار ہے۔میری کتاب کسی ایک سیاسی جماعت سےمتعلق نہیں ہے۔میری کتاب بالی ووڈ کی کتاب سے بہتر ہوگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ بیٹےکوکہاہےاگردنیامیں نہ رہی تومیری کتاب قوم کےسامنےآنی چاہیے۔