اسٹیبلیشمنٹ نے طاہر القادری کی حمایت سے ہمیشہ کیلئے اپنا ہاتھ کھینچ لیا

muhammad ali محمد علی پیر 5 فروری 2018 21:44

اسٹیبلیشمنٹ نے طاہر القادری کی حمایت سے ہمیشہ کیلئے اپنا ہاتھ کھینچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2018ء) اسٹیبلیشمنٹ نے طاہر القادری کی حمایت سے ہمیشہ کیلئے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر عمران خان نے انکشاف کیا کہ اسٹیبشلیمنٹ طاہر القادری کو اب کسی طرح سے بھی مدد فراہم نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری جب بھی پاکستان آتے ہیں، تب تب ان کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کسی طرح اسٹبشلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو جائے۔

تاہم کچھ برس قبل اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوئی تھیں جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور طاہر القادری کی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئی تھیں۔ عمران خان کا مزید بتانا ہے کہ اب اسٹیبلیشمنٹ طاہر القادری کی حمایت کسی طور پر کرنے کو تیار نہیں۔ اس تمام معاملے کے ذمہ دار طاہر القادری خود ہیں۔ ان کا غیر سنجیدپ رویہ ہی اسٹیبلیشمنٹ سے ان کی دوری کی وجہ بنا ہے۔

متعلقہ عنوان :