بھارت کی کراچی میں22سال کی دہشتگردی پر سرمایہ کاری کوپاک سرزمین پارٹی نے دوسالوں میں نیست نابوت کر دیا ، مصطفی کمال

جب تحریک آزادی کشمیر میں زور پکڑتی تھی تب کراچی کے اندرکشت اور خون کی ہولی کھیل جاتی تھی، بھارت کشمیر کا بدلا اب کراچی میںکبھی نہیں لے سکتا

پیر 5 فروری 2018 22:23

بھارت کی کراچی میں22سال کی دہشتگردی پر سرمایہ کاری کوپاک سرزمین پارٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے تحت یوم یکجہتی کشمیر5فروری کی مناسبت سے پاکستان ہاؤس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایس پی کے چئیر مین مصطفیٰ کمال،صدر انیس قائم خانی، وائس چیئرمین اشفاق منگی سی ای سی ممبر نیک محمد ممبر نیشنل کؤنسل سید مبشر امام، سیف یار خان آسیہ اسحاق، صوفیہ سعید، آفاق جمال دانش خان سمیت کراچی میں مقیم کشمیری برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کشمیری بھائی 7 دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں لیکن بھارت کے ظلم و جبر کے آگے جھکنے نہیں ،آپ نے جانیں قربان کر کے آزادی کے جذبے کو زندہ رکھا ہوا ہے یہ نسل جو زندہ ہے اپنی آنکھوں سے کشمیر کی آزادی دیکھے گی ،انہوں نے حکومت پاسکتان کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد کو سیاست کی نظر نہیں کرے ان کی تکلیف کو سممجھے ا چایئے انہوںنے کہاکہ بھارت نے 70 سالوں سے ظلم برپا کر رہاہے لیکن کشمیریوںکی بہادری جواں مردی کم نہیںسکا،کشمیر کی تحریک آزادی پرکاریہ ضرب لگانے کراچی اور پاکستان میں اپنے ایجنٹوںکے ذریعے کشت اور خون کو بازار گرم رکھا لیکن پاک سر زمین پارٹی بھارت کی 22سال کی دہشت گردی مٰں سرمایہ کاروں کو کراچی میں نیست نابوت کر دیا ، بھارت کبھی کشمیر میں اپنی ہار کا بدلا کراچی سے نہیں لے سکے گا، بھارت کی یہ کوشش رہی کہ پاکستان بالموم کراچی میںبالخصوص دہشت گردی پھیلائی جائے تاکہ پاکستان کی کی توجہ اپنے مسائل کی طرف نہ لگ جائے اور تحریک آزادی کشمیر پر سے ہٹ جائے ،اس لئے اس نے پاکستان کی شہ رگ میں فسادات کروائی اس شہر میں مختلف مسلک کی بنیاد پر لوگوں کو مارا گیا تھا ہماری بات اس وقت سچ ہوگئی جب الطاف حسین نے پاکستان مرداہ باد کا نعرہ لگایا اور اسرائیل اور انڈیا کو مدد کے لیے پکارااوراسکاٹ لینڈ یارڈ کے کاغذات کے مطابق الطاف حسین نے کراچی کے حا لات خراب کرنے کے لیے بھارت سے پیسے لئے وصول کئے انہوں نے کہاکہ کراچی کے رہنے والے پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں اور ان کے اوپر ایسا دھبہ لگایا کہ وہ را کے ایجنٹ بن گئیء انہوںنے مزید کہاکہ ہماری وجہ سے کراچی کو اس شخص کی فروعنیت سے نجات دلائی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی الطاف حسین سمیت سب کو ہدایت نصب کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان نے کشمیر پر اتنی کمیٹیاں بنائی ہین لیکن انکا حاصل وصول کچھ نہیں؛ ہمیں پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا تاکہ ہم کشمیریوں کے حق کے لیئے کھڑے ہو سکیں،مصطفٰی کمال نے شہداء کشمیر بشمول برہان الدین وانی کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا اس موقع پر شریک خواتین اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ لڑکیوں نے کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے چہروں پر کشمیری پرچم پینٹ کروایا ہواتھا،تقریب کے شرکاء وقتافوقتا کشمیر ی عوام سے محبت اور انکے حقوق کیلئے نعرے بلند کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :