پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے زیراہتمام کشمیر ڈے کے موقع پر مہران ہائی وے تا دارلعلوم کراچی تک نکالی عظیم الشان ریلی کاانعقاد

پیر 5 فروری 2018 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے زیراہتمام 5فروری یوم کشمیر ڈے کے موقع پر مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صدر علامہ قاری سجاد تنولی، مرکزی سیکریٹری جنرل مفتی عبدالقادر جعفر کی قیادت میں مہران ہائی وے تا دارلعلوم کراچی تک نکالی عظیم الشان ریلی کاانعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

علامہ قاری سجاد تنولی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمان جدوجہد آزاد ی کے سفر میں اکیلا نہیں ہیں پوری پاکستان قوم ان کے ساتھ ہے ۔

یوم یکجہتی کشمیر 5فروری ہر سال ہمارے لیے جذبوں، حوصولوں اور قربانیوں کا پیغام لے کر آتا ہے ، کشمیر جنت نظیر پر ایک صدی سے زائد عرصے سے چھائی ہوئی ظلم وستم کی سیاہ رات نے آج بھی کشمیری قوم کو مایوس نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں انسانوں کی بے مثال قربانیو ں کے باوجود یہ عظیم قوم آج بھی اپنے پورے قد کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے جمہوریہ کہلانے والے ملک کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :